بسم اللہ الرحمن الرحیم
رسول اللہ ﷺ کو دنیا سے پردہ فرمائے 14 سو سال سے زائد عرصہ بیت چکا لیکن آپ ﷺ کا لایا ہوا دین جوں کا توں محفوظ ہے۔ آج تک قرآن کریم میں ایک نقطے کی تحریف بھی نہیں کی جاسکی۔ کیونکہ قرآن کی حفاظت خود اللہ جل شانہ نے اپنے ذمے لے رکھی ہے (انا نحن نزلنا الذکر وانا لہ لحافظون)۔ ہر دور میں دین کی حفاظت کے لئے اللہ رب العزت کی طرف سے انتظام ہوتا رہا۔ کفر نے ہر طرح اسلام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن اللہ نے دین کی حفاظت کا کہیں نہ کہیں سے بندوبست فرمادیا
اس دور میں کفر ایک طرف تو میدان حرب میں مسلمان کو شکست دینے پر تلا ہوا ہے (جس میں انشاءاللہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا) لیکن دوسری جانب کفر کا خطرناک وار "میڈیا" ہے۔ پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کو بھر پور طریقے سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ اور الیکٹرانک میڈیا میں انٹرنیٹ ایک زہر کی طرح مسلم نوجوانوں کی دینی و اخلاقی موت کا باعث بن چکا ہے۔
ایسے حالات میں علماء کو دینی مدارس اور مکاتب کے ساتھ ساتھ اس میدان میں بھی کفر کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ اگر آج علماء اپنی اس ذمہ داری سے غافل رہے تو مستقبل قریب میں ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔
"اسلامک زون" اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔مفتی محمد اشرف قریشی صاحب کی جانب سے یہ اسلامی معلومات کے بارے میں ایک ویب سائٹ شروع کی جارہی ہے۔دعا کریں اللہ اس کام کو قبول فرمائے اور جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے۔
فی الفور آن لائن دارالافتاء کی سروس شروع کی جارہی ہے۔ جس کی تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں













